شہد کے فوائد


صدیوں سے استعمال کیے جانے  شہد کے باقاعدہ استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

شہد پر کی جانے والی متعدد سائنسی تحقیق نے بھی اس کی افادیت کو مانا ہے جبکہ اسلامی تعلیمات بھی شہد کے استعمال کے بے شمار فوائد  بتاتی ہیں۔

شہد ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ جز ہے اسی لیے اس کے استعمال پر اتنا زور دیا جاتا ہے، یہ ایک قدرتی جز ہے جس کے استعمال کے انسانی جسمانی صحت پر صرف فائدے ہی حاصل ہوتے ہیں نقصانات نہیں۔ 


شہد میں موجود ڈیٹاکس ایجنٹ  طبی ماہرین کے مظابق انسان کی خوبصورتی میں مددگار بنتا ہے


نزلہ، زکام کھانسی اور سانس کی تکلیف دور کرنے کے لیے روز صبح چہد کے  استعمال کے نیتجے میں نزلہ اور زکام سے نجات ملتی   ہے ساتھ ہی اضافی چربی کو بھی گھلنے میں مدد ملتی ہے اور وزن میں خاظر خوا کمی آتی ہے۔

شہد ایک اینٹی آکسائیڈنٹ شے ہے، اس کا استعمال معمول بنالینا چاہیے، اس کے استعمال سے جسم سے زہریلا مواد خارج ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں خون صاف جبکہ اس کی جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے جِلد شفاف اور ایکنی، داغ دھبوں سے پاک ہو جاتی ہے۔

صبح کے اوقات میں بوجھل پن کو دور کرنے کے لیے  شہد  استعمال کرنا چاہیے، اس عمل سے توانائی میں اضافہ ہوگا اور آپ خود کو چاک و چوبند ہلکا محسوس کریں گے۔

نہار منہ شہد کا استعمال نظام ہاضمہ کو فعال اور بہتر کرتا ہے، دائمی قبض اور گیس جیسے مسائل سے چھٹکارہ ملتا ہے۔

شہد میں کولیسٹرول نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایسے اجزا اور وٹامنز سے بھرپور ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتے ہیں۔ 

طبی تحقیق سے ثابت  ہے کہ شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اجزا شریانوں کو سکڑنے یعنی چربی جمنے کے سبب پتلی ہونے سے بچاتا ہے، شریانوں کا تنگ ہونا حرکت قلب روکنے، یادداشت خراب ہونے یا سردرد کا باعث بنتا ہے، تاہم روزانہ  2 سے 3 چمچ شہد کا استعمال دل کی شریانوں کو تنگ ہونے سے بچانے کے لیے مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

شہد میں موجود مٹھاس خون میں انسولین کی سطح بڑھاتی ہے جس سے ایک کیمیکل سیروٹونین خارج ہوتا ہے جو کہ میلاٹونین نامی ہارمون میں تبدیل ہوجاتا ہے، جو اچھی نیند کے لیے نہایت ضروری قرار دیا جاتا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

ایلوویرا کا تیل